: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برسلز،25مارچ(ایجنسی) بیلجیم کے دارالحکومت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج برسلز پہنچے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیری اپنے اس دورے کے دوران بیلجیم کے وزیر اعظم شارل مشیل اور بادشاہ فلیپے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ آج ہی واشنگٹن روانہ ہونے سے قبل یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود یُنکر سے بھی ملیں گے۔ کیری کی اس دورے کا مقصد برسلز حکومت کو دہشت گردی کے خلاف واشنگٹن کے تعاون اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جان کیری دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں برسلز حکام کو تعاون کی پیشکش بھی کریں گے۔